وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

137

پشاور، 25فروری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ رواں سال موسم بہار کی شجر کاری مہم نئے جذبے کے ساتھ شروع کی جارہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث شجر کاری کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

محمود خان آج پشاور میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کررہے تھے، اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ہماری گزشتہ دور حکومت میں ایک ارب پودوں کی شجر کاری کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ موجودہ دور حکومت میں مزید شجر کاری کر کے اپنے آنے والے نسلوں کو ایک محفوظ اور صاف ماحول فراہم کریں گے۔  محمود خان نے مزید کہا کہ شجر کاری سے صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔

وی این ایس  پشاور

Download Video