کوئٹہ،27 فروری(اے پی پی): کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے شہری ، جان اچکزئی نے کوئٹہ میں مفت ماسک تقسیم کر نا شروع کر دئیے ،ماسک کوئٹہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر تقسیم کیے گئے ۔
اس موقع پر جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یہ وقت انسانیت کی خدمت کا ہےاورصدقہ جاریہ سمجھ کر یہ کام شروع کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت منافع خوری کا نہیں اور تمام مخیر حضرات کو اس کام میں بڑھ چرھ کر حصہ لینا چاہیے ۔
اے پی پی /کوئٹہ/حامد











