معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کا چارسدہ میں تحصیل میونسپل انتظامیہ دفتر کا اچانک دورہ

105

پشاور، 27فروری(اے پی پی):  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے ممبر صوبائی اسمبلی فضل شکور خان کے ہمراہ آج چارسدہ میں  تحصیل میونسپل انتظامیہ دفتر کا اچانک دورہ کیا اور صفائی، نکاسی آب اور دیگر خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کامران بنگش نے حکام سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ کارکردگی تسلی بخش نہیں، شبقدر اور چارسدہ تحصیل انتظامیہ کیوں خسارے کا شکار ہے؟ جس پر متعلقہ حکام کی جانب سے معاون بلدیات کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

کامران بنگش نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو جنریشن اور صفائی پلان فوری طور پر پیش کی جائے اور جہاں کہیں سٹاف کی کمی ہے اس کی نشاندھی کریں۔

کامران بنگش نے ہدایت کی کہ سب سے ‘پہلے عوام پھر آرام’ وژن کو اپنایا جائے اور شبقدر سبزی منڈی جلد از جلد متبادل جگہ شفٹ کی جائے۔

اس موقع پر معاون خصوصی نے کلین گرین پاکستان مشن کے تحت پودا بھی لگایا۔

اےپی پی /صائمہ حیات/نورین