پشاور، 28فروری(اے پی پی): کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کینٹ ڈویژن میں کار لفٹنگ اور گھروں سے چوری میں ملوث 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 5عدد مسروقہ موٹر کاریں اور 6لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لیں ۔
کار لفٹنر گروہ کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور بابر آفریدی نے بتایا کہ چوری میں ملوث گرفتار 2 ملزمان کا تعلق افغانستان اور گاڑیوں کی چوری میں ملوث تین ملزمان کا تعلق جمرود سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف تو کر لیا ہے مگر ان گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
اے پی پی /صائمہ حیات/نورین











