کمانڈر یوکرائن فضائیہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز  اسلام آباد کا دورہ،ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات

144

اسلام آباد، 03 مارچ ( اےپی پی): یوکرائن فضائیہ کے کمانڈر کرنل جنرل سرگی دروزدوف  نے آج پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔دونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی اور باہمی تعاون کے امور پر تباد لہ ء خیال کیا۔ اس موقع پر کرنل جنرل سرگی دروزدوف  نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔  ملاقات میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اوریوکرائن  کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں  ممالک کے مابین موجودہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

قبل ازیں،کرنل جنرل سرگی دروزدوٖٖف کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر  پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

وی این ایس، اسلام آباد