گزشتہ سال منافع خوروں کو ایک کروڑ کے جرمانے کیے گئے: حمزہ شفقات

315

اسلام آباد، 4 مارچ (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ گزشتہ سال نرخ نامہ سے زائد دام وصول کرنے والے دکانداروں کو ایک کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے  اور اس رقم کو حکومت پاکستان کے خزانے میں جمع کروایا گیا، اس سے قبل سالانہ بارہ سے پندرہ لاکھ کے جرمانے عائد کیے جاتے تھے۔

اے پی پی کے سیلیبرٹی آور میں بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جرمانوں کا یہ نقصان ہوا کہ دکانداروں نے جرمانے کی رقم بھی محتاط طریقے سے عوام سے وصول کی اور اس طرح عوام کے بوجھ میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت پہنچانے کے لیے سمارٹ فون پر اپلیکیشن “دام” کے نام سے متعارف کراوائی گئی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے سے سامان خریدا جاتا ہے اور کمیشن ایجنٹ کی مداخلت کے بغیر حقیقی نرخوں پر عوام کے گھروں تک اشیائے خورد و نوش کو پہنچایا جاتا ہے۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کی زیادہ تر شکایات ڈپٹی کمشنر کی سطح پر نہیں ہوتیں کیونکہ شکایات کے ازالے کے لیے شکایت موبائل نمبر، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا موجود ہے۔ عوام کو پٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں پر شکایات ہوتی ہیں جنہیں حکومتی سطح پر حل کیا جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوپرائیٹو و ہاؤسنگ سوسائٹیز کا نظام ان کی سرپرستی میں چل رہا ہے جب کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اپنا نظام خود سنبھالتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی زمین کی فروخت کے اشتہار پر پابندی لگائی جاتی ہے مگر لوگ اس طرح کے اشتہارات سوشل میڈیا پر چلائے جاتے ہیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کو رقم منتقل کرنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ پلاٹ غیر قانونی ہے یا اس کا وجود ہی نہیں۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video