نوازشریف کی صحت پر حکومت  قانون کی روشنی میں اقدامات جبکہ مسلم لیگ (ن) سیاست کر رہی ہے: فردوس عاشق اعوان

140

اسلام آباد، مارچ04 (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی براے اطلاعات  و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ نوازشریف کی صحت پر حکومت نہیں بلکہ انکی اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) سیاست کر رہی ہے اور  قانون قاعدے کے بجائے پریس کانفرنسیں کی جارہی ہیں جبکہ حکومت قانون کی روشنی میں اقدامات کررہی ہے-

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوۓکہا کہ حکومت نے قانونی فریضہ ادا کرتے ہوے برطانیہ کو  خط کیا لکھا کہ (ن) لیگ نے چیخ وپکار شروع کردی ہے۔حکومتی خط کا اثر ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے دوبارہ میا ں صاحب کی بیماری کی اپ ڈیٹ عوام کو فراہم کرنا شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو خوفزدہ اور سنسنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،  یہ کیسی سرجری ہے جس کے انتظامات ہی مکمل نہیں ہو پا رہے، یہ کیسا علاج اور بیماری ہے کہ نواز شریف ابھی تک ہسپتال داخل نہیں ہوئے-

معاون خصوصی  نے کہا کہ نواز شریف  تو ہسپتال داخل نہیں ہوئے میڈیکل رپورٹس کون سی بھیجی جا رہی ہیں  اورمسلم لیگ (ن)  والے  قوم کو ضرور بتائیں کہ  نواز شریف گھر بیٹھے کون سا علاج کرا رہے ہیں-

بچوں کے حقوق  کے حوالے سے قانون سازی   پہ  بات کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی اہم ثابت ہو گی اور قوم کے معماروں کو نقصان پہنچانے والوں  کو نشان عبرت بنایا جائے گا-

بلاول  بھٹو زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ سندھ کے نابالغ سیاست دان اپنے صوبے میں قتل  کیے گئے صحافی کو  انصاف دلائیں، سندھ میں آزادی اظہار رائے کی آزادی کا سب کو پتہ ہے کہ وہاں کتنی آزادی ہے –بلاول  بھٹو انصاف کیلئے تڑپنے والے صحافی کے خاندان کو انصاف دیں-

معاون خصوصی  نے کہا کہ  ماضی کی حکومتوں میں اپاہج کیے گئے اداروں کو حکومت فعال کر رہی ہے اور  اداروں کی  عالمی قوانین  کے مطابق  صاف اور شفاف نجکاری ہو گی-

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان  خزانے کی ایک ایک پائی  عوامی مفاد پر خرچ کر رہے ہیں-  اور حکومت  عوام کی حمایت سے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کرے گی-

وی این ایس،  اسلام آباد

Download Video