اسلام آباد، 04 مارچ ( اےپی پی): سنیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ کا اجلاس چیئرمین مظفرحسین کی زیر صدارت ہوا، جس میں مارکیٹ میں دستیاب آٹے کے نرخ اور سرکاری ریٹ پر بحث ہوئی۔
بدھ کو ہونے والے اس اجلاس کے دوران سیکریٹری فوڈ پنجاب نے چیرمین کمیٹی کو بتایا کہ مارکیٹ میں مختلف اقسام کا آٹا فروخت کیا جارہا ہے ہم سرکاری ریٹ پرآٹا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔جلد موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ آئندہ بہتر منصوبہ بندی سے پورا کیا جایگا۔
وی این ایس، اسلام آباد











