بھارت عدم برداشت والا ملک بن چُکا، مودی کی پالیسیاں ایک خونی اور خطرناک موڑ لے رہی ہیں: شاہ محمود قریشی

105

اسلام آباد ، 05 مارچ(اے پی پی ):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت عدم برداشت والا ملک بن چُکا ہے،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیاں ایک خونی اور خطرناک موڑ لے رہی ہیں۔

سینٹر فار ائیروا سپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام ‘عالمی اسٹریٹیجک خطرات اور ان کا تدارک ‘ کے موضوع پرمنعقدہ دو روزہ بین الاقوامی سیمینارکی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے  وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کا مقصد ملک کے 20 کروڑ مسلمانوں کو آزادی سے محروم کرنا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ گجرات کی تاریخ نئی دہلی کی سڑکوں پر دہرائی جارہی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ  پاکستان کو اس پر گہری تشویش ہے اور اب  پوری دنیا کو بھی اس پر تشویش ہونی چاہئے ،  ہندوتوا نظریہ بھارت کے ریاستی اداروں پر قبضہ کر کے سے خطے میں امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چُکا ہے۔

وی این ایس،   اسلام آباد