جدوجہد آزادی کی جنگ میں کشمیری خواتین ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں:مشال ملک

193

اسلام آباد،8مارچ(اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی کی جنگ میں کشمیری خواتین ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی افواج مقبوضہ کشمیر میں خواتین سے ریپ کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو آدھی بیوہ اور آدھ ی ماں جیسے القابات ملتے ہیں جو دنیا میں کہیں اور نہیں پائے جاتے،پانچ اگست کے بعد سے ہندوستان مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کرنے کی کو شش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود ایک آدھی بیوہ  کی زندگی گزار رہی ہیں، میرے شوہر محمد یاسین مالک  ڈیتھ سیل میں قید ہیں اور پچھلے ساڑھے پانچ سالوں سے ہندوستان مجھے اور انکی چھوٹی سی بچی کو  ان سے ملنے نہیں دے رہا۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video