ایبٹ آباد :جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام یوم حیاہ  ریلی کا انعقاد

160

ایبٹ آباد، 08 مارچ (اے پی پی ): جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام یوم حیاہ ریلی کا  انعقا د کیا  گیا، منعقدہ   ریلی کینٹ چوک سے پریس کلب اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  مقرین نے کہا کہ عورت کو سب سے زیادہ حقوق اسلام نے دیا ہے ۔

اس موقع پر  جماعت اسلامی ہزارہ کی ڈویژنل ناظمہ انیلہ اشتیاق نے کہا کہ ملک میں بیرونی ایجنڈے کے ذریعہ پردے کو ختم کیا گیا  ہے جبکہ حجاب امت مسلمہ کی پہچان ہے ۔ انہوں نے  حکومت سے  حیاہ کلچر کو عام کرنے کی در  خواست کی ۔

وی این ایس ، ایبٹ آباد

 

Download Video