خیبر پختونخوا حکومت جلد ہی جیل میں کم عمر   قیدیوں کو کھیل کود کا سامان فراہم کریگی:  معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد ترند

140

پشاور، 8مارچ(اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد ترند نے جنوبی اضلاع کے دورے کے آخری مرحلے میں آج سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جہاں انکو جیل حکام کی جانب سے درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی  گئی جس پر معاون خصوصی نے ان کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ نے قیدیوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کوجیل کی طرف سے سہولیات کی فراہمی کے بارے پوچھ گچھ کی  اور قیدیوں کے مسائل پر متعلقہ حکام کو قیدیوں کے مسائل کو فی الفور حل کرنےکی ہدایت کی۔

معاون خصوصی نے قیدیوں کو صحت سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کم عمر قیدیوں کو کھیل کود کے لیے سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی  ہدایت کی۔ معاون خصوصی نے متعلقہ محکمہ کو جاری تعمیراتی کام پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت جاری کی کہ اس کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل برائےجیل خانہ جات مسعودالرحمان بھی موجود تھے، انکے ہمراہ معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد ترند نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے دور دراز اضلاع میں ہر قسم کی سہولیات دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی دی جاسکے۔

وی این ایس، پشاور

Download Video