چیئرمین سینیٹ کی  نماز جمعہ کے اجتماعات میں کرونا وائرس سے  بچاو کیلئے  خصوصی دعاؤں کی اپیل  

139

اسلام آباد،13 مارچ (اے پی پی ): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے  کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے،پاکستان میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، اس حوالے  سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔

کرونا وائرس   سے متعلق جمعہ کو جاری اپنے ویڈیو   پیغام  میں صادق سنجرانی نے  عوام  سے  نماز جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعاؤں کی اپیل  کی  کہ  اللہ تعالیٰ تمام انسانیت کو اس موذی وبا سے اپنی امان میں رکھے۔انہوں نے  کہا کہ آج  جمعے کا بابرکت دن ہے سب کو رب کائنات کے سامنے سربسجود ہو کر دعا مانگنی  چاہیے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے  عوام   سے  اپیل  کی  کہ کوشش کریں کہ گھروں تک محدود رہیں، رش والے مقامات پر نہ جائیں جبکہ  غیر ضروری نقل و حرکت سے  بھی گریز کریں۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download Video