اسلام آباد، 13 مارچ (اےپی پی): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ پالیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں مینگولیا گرینڈی فلوراکا پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ملک کی ترقی ، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔
تقریب میں اراکین پارلیمنٹ ، میڈیا کے نمائندےاورقومی اسمبلی اور سینٹ سیکرٹریٹ ،سی ڈی اے کے ملازمین کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد











