راولپنڈی:سی پی او ر کا تھانہ وارث حان کے ااہلکاروں  کے اختیارات کا ناجائز استعمال   کرنے کا  سخت نوٹس

182

 

راولپنڈی،16 مارچ(اے پی پی ): تھانہ وارث خان کے پولیس اہلکاروں کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال   کرنے کے معاملہ کا سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم  دے دیا، جس  پر ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اورایس ایچ او وارث خان ک نے  جوس کی دکان پرملاقات کی، اس   سلسلہ میں جوس والے سے اہلکاروں کے رویے پر معذرت کی اور جوس والے کو گلے لگایا، ایس پی راول ڈویژن نے کہا کہ سب پولیس اہلکار ایک جیسے نہیں ہوتے، اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کی جا رہی ہے۔

ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے کہا کہ راولپنڈی پولیس میں ایسے اہلکاروں کی کوئی جگہ نہیں، ہمارا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے،اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں نے محکمہ کے وقار کو مسخ کیا، ایسے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کی نشاندہی کرنے پر نجی ٹی وی چینل کے میڈیا پرسن کا شکریہ ادا کیا۔

وی این ایس، راولپنڈی