صوبائی حکومت صوبے کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے: عبدالکریم

140

پشاور، 16مارچ(اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے کہا ہے کہ نوجوان آگے اکر صوبائی حکومت کی تجارت کے فروغ کے حوالےسے پالیسی سے فائدہ اٹھاکر صوبے میں صنعتی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کا ساتھ دیں۔ ہم نے پاکستان تحریک انصاف کی ویژن کو آگے لے کر جانا ہے خاص کر نئے ضم شدہ اضلاع میں، اسلئے صوبے کے ہر فرد کو معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران کے ساتھ صوبے میں صنعتی اور تجارتی ترقی کے حوالے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اس موقع پر جنرل مینجر سمیڈا جاوید اقبال خٹک نے نیشنل یوتھ اسمبلی کےممبران کو صوبے میں صنعتی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے بارے میں  صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک اٹھائیں گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ نوجوان صوبے میں حکومت کی پالیسیوں سے بھرپور فائدہ اٹھاکر چھوٹے چھوٹے کاروبار میں اپنی توانائیاں صرف کر دے تاکہ صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکیں۔ ممبران نے معاون خصوصی کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا  جس پر معاون خصوصی نے فوراً حل کرنے کی یقین دہائی کر دی۔

آخر میں معاون خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کی ترقی کے حوالے سے ہر قسم کی مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ صوبائی حکومت صوبے بھر میں اور خاص کر ضم اضلاع میں اقتصادی ترقی کونسل بنانے جارہی ہے تاکہ ان علاقوں میں صنعت اور تجارت کو فروغ دیا جائے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کی جائے کیونکہ ان علاقوں میں ماہی گیری، سیاحت ،اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔آپ لوگوں نے صوبائی حکومت وقت کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ہر سیکٹر میں نیا آئیڈیا اور ماڈل کے ساتھ تجارت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے محکمہ صنعت کے ادارے آپ لوگوں کو کاروبار شروع کرنے میں مالی معاونت کے ساتھ ساتھ تمام مسائل میں رہنمائی فراہم کریگی اور اپ  اپنے ضلع کے چیمبرز کے ساتھ رابطہ رکھیں تاکہ کاروبار کی نشاندہی کے ساتھ تکنیکی مسائل میں آپ لوگوں کی مدد کی جاسکے۔

معاون خصوصی نے  نوجوان ممبران پر زور دیتے ہویے کہا کہ اپنے آپ کو نہیں پالیسیوں سے باخبر رکھیں اور صوبائی حکومت کی پالیسی سے مکمل آگاہی اور ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے تحقیق کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے صوبے میں صنعتی ترقی میں حکومت کا ساتھ دے کیونکہ ملک کے مستقبل آپ نوجوانوں سے وابستہ ہے اور ہم نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔آخر میں میں معاون خصوصی نے نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آپ لوگ آگے چل کر ملک میں صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی رہنمائی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

وی این ایس، پشاور