وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا بذریعہ وڈیو لنک شرکت

148

کوئٹہ 16مارچ (اے پی پی ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس حوالے سے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی _ وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال، زائرین کے لئے تفتان اور کوئٹہ میں قائم قرنطینہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات، دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کی واپسی سے متعلق امور، صوبے میں صحت کے نظام اور کورونا وائرس کی تدارک کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا_ وزیراعلیٰ کی تجویز پر تفتان میں موجود دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو براہ راست ان کے صوبوں کوبھجوانے کا فیصلہ کیا گیاجہاں متعلقہ صوبے زائرین کو قرنطینہ میں رکھ کران کے ٹیسٹ کریں گے اور  سے تفتان سے زائرین کی براہ راست ان کے صوبوں کو واپسی شروع کردی جائے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت تفتان اور کوئٹہ میں زائرین کو صحت، خوراک، رہائش، پانی اور دیگر سہولتیں فراہم کررہی ہے_وزیراعلی نے کہا کہ  بلوچستان کے پاس ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹیلیٹرز کی شدید قلت ہے لہٰذا وفاقی حکومت صوبے کو مزید کٹس اور وینٹیلیڑز فراہم

کرے۔

وی این ایس، کوئٹہ

Downoad Video