مظفر آباد، 23 مارچ ( اےپی پی): وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آج رات 12بجے سے آزادکشمیر بھر میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے غیرضروری سفر کرنے اور باہر نکلنے پر پابندی ہو گی ہر قسم کی ٹرانسپورٹ مکمل معطل رہے گی ۔ناگزیر حالات میں سفر کرنے کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے کھانے پینے کا سامان لانے کے لیے گھر کے ایک فرد کو اجازت ہو گی ۔عوام گھروں سے باہر نا نکلیں اور اگر انتہائی ناگزیر حالات ہوں تو شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ صرف محکمہ صحت پولیس انتظامیہ اور اشیاء خوردونوش کا سامان لیجانے کی اجازت ہوگی ۔ صحافی حضرات کو خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی ۔
عوام کی حفاظت کے لیے یہ اقدامات اٹھاے گئے ہیں یہ کرفیو نہیں ہے بلکہ حفاظتی انتظامات ہیں ۔
وی این ایس، مظفر آباد











