ملتان ،27 مارچ(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے فلور ملز ایسوسی ایشنز کے وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ، ملاقات میں شہر میں آٹے کی مصنوعی قلت کا معاملہ زیر بحث آیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم وافر ہو اور عوام کو آٹا نہ ملے تو کہیں بدیانتی موجود ہے، اگر فلور ملز مالکان زائد منافع کے حربے استعمال کریں گے توکریک ڈاون ہو گا، موجودہ صورتحال میں ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے جبکہ اس صورتحال میں پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے میدان میں ہے۔
ملاقات میں پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل شعیب سمیت چئیرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد، اے ڈی سی جی قمرالزمان قیصرانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بھی موجود تھے ۔
اے پی پی /ملتان /حامد