اسلام آباد ،29 مارچ (ا ے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پر آج ایس پی صدر عمر خان نے کی زیر نگرانی صدر زون کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او نے ماسک اور داستانے تقسیم کرنے شروع کر دیے۔شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
ڈی ائی جی آپریشنز نے اس موقع پر کہا ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس شب و روز کوشاں ہے اور ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے جبکہ پولیس اور تمام سیکورٹی ادارے ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔شہری اپنے گھروں تک محدود رہیں، غیر ضروری آمدورفت اور نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔
اے پی پی /حمزہ /قرۃالعین











