پشاور،30مارچ(اے پی پی): سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کر کے شہریوں کو وباء سے بچنے بارے آگاہی دی اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔
ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹر قائد کمال، ایس پی کینٹ ٹریفک اسلم نواز سمیت مختلف سیکٹروں کے ڈی ایس پیز اور ٹریفک آفیسرز نے گنج روڈ اور گلبہار میں ناکہ بندیاں کرکے شہریوں کو وباء سے بچنے بارے آگاہی دی۔
اے پی پی /صائمہ حیات/حامد