جلالپورپیروالا،30مارچ (اے پی پی ): 22مسافروں کو ایک ہی ٹرک میں سوار کرکے سفری سہولیات دینے والے ڈرائیور کو ٹرک سمیت گرفتار کرلیا
دفعہ 144اور لاک ڈاؤن کے باوجود 22 افراد کو مظفرگڑھ سے حیدرآباد پہنچایا جارہا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک کو دوران گشت موٹر وے ایم5انٹرچینج کے قریب روکا گیا جس میں 22 مسافر ایک ہی جگہ بغیر کسی فاصلے کے موجود تھے ۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور 22 مسافروں کیخلاف دفعہ 144کیخلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث ٹرک میں بسلسلہ روزگار حیدرآباد جارہے تھے۔
ٹرک ڈرائیور خادم حسین اور 22 مسافر دفعہ 144 کےخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ٹرک میں رفیق ،اکبر، مرید، ظفر، وقار، اللہ یار، اللہ وسایا اور دیگر مسافر سوار تھے جن کا تعلق مظفرگڑھ سے بتایا جارہا ہے۔
اے پی پی \جلالپور\ریحانہ











