کوروناوائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی بروقت مانیٹرنگ بے حد ضروری ہے: وزیر اعلی پنجاب

127

لاہور31 مارچ (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ میں قائم کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل کا دورہ کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے و الی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے بنایا گیاہے -کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل میں عالمی، قومی، صوبائی اور اضلاع کی سطح پر صورتحال کاجائزہ لیا جا رہاہے -مختلف شہروں میں آٹے او ردیگر اشیاء صرف کی سپلائی اور رسد کو بھی مانیٹر کیا جا رہاہے- کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈیٹا مرتب کیا جا رہاہے -ابھی تک صوبہ بھر میں 6154 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔کورونا سے بچاؤ کیلئے نافذ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر 10ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی -وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل کا قیام بہترین عمل ہے ۔کوروناوائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی بروقت مانیٹرنگ بے حد ضروری ہے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،صوبائی سیکرٹریز او ردیگر متعلقہ حکا م بھی اس موقع پر موجود تھے –

اے پی پی /لاہور /ریحانہ