اسلام آباد، 02اپریل (اے پی پی ): پاکستان میں کوروناکے تصدیق شدہ کیسزکی مجموعی تعداددوہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 2 ہزار291 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک اس عالمی وبا سے 31 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں 845, سندھ میں 743، خیبرپختونخوامیں 276، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 187، اسلام آباد میں 62 اور آزادکشمیر میں 9 متاثرہ افرادشامل ہیں۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق کوروناوائرس سے اب تک ایک سو سات افرادصحت یاب ہوگئے ہیں ،9 کی حالت تشویشناک جبکہ وائرس سے ہونے والی اموات کی تداد 31 ہوگئی ہے۔
وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبوں کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی مد ت میں مزید 2 ہفتوں کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔
اے پی /صاءمہ/ریحانہ











