سکھر، 10 اپریل (اے پی پی) :سکھر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جمعہ کے روز لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا،لوگوں نے نماز ظہر گھروں میں ادا کی، جمعہ کے روز 12بجے سے 3 بجے تک بالخصوص سختی کی گئی اور مکمل طور پر لاک ڈاون پر عمل کرایا گیا، شہر بھر میں مساجد بند رہیں جہاں پولیس و رینجرز تعینات رہی، شہر کی شاہراہوں پر پولیس رینجرزاور قانون نافذ کرنے والوں کا گشت جار ی رہا، سٹرکوںپر سے ٹریفک غائب تھی، لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا، پولیس نے کھلی ہوئی دکانیں بند کرادیں۔
اے پی پی / سکھر/ریحانہ











