سیالکوٹ، 12 اپریل (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کی اور علاقے میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سپرے مہم کا آغاز کیا۔
نجی سکول اکبرآباد میں مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام سے درد اور احساس کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غریب عوام کی ہر ممکن مدد کی جائے گی تاکہ مستحق اور دیہاڑی دار طبقہ کی مشکلات کم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حقدار کو اس کا حق پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اے پی پی /ڈیسک/حامد











