ہری پور ،13 اپریل (اے پی پی ): سینیٹر محمد طلحہ محمود کی ہدایات پرمحمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے پورے ملک کی طرح ضلع ہری پور میں بھی مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا۔طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی ٹیمیں تربیلاجھیل کےپار آباد علاقوں میں کشتی کے زریعے خوراک لے کر پہنچی ۔
کورونا لاک ڈاؤن نے پورے ملک کی طرح ضلع ہری پور میں بھی لوگوں کو یکساں طور پر متاثر کیا ہے، بہت سے گھرانوں کا انحصار روزانہ محنت مزوری کرنے والے افرادیا دوسرے شہروں میں کام کرنے والے افراد کی آمدنی پر ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی کمائی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ دیہاتوں میں بھی سماجی دوری کا لحاظ رکھتے ہوئے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ایسے میں محمد طلحہ محمود فا ؤنڈیشن کی جانب سےکرونا وائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے ضرورت مند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے سینٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ مستحق خاندانوں کی یونین کونسل اور ویلیج کونسل کی سطح پر فہرست مرتب کی گئی ہیں، روزانہ سینکڑوں ضرورت مند خاندانوں میں مرحلہ وارراشن کی تقسیم کویقینی بنایاجا رہا ہے۔
اے پی پی /وقا ص احمد/قرۃالعین











