مظفرآباد، اپریل 13 (اے پی پی): وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آج آزادکشمیرکے دارلحکومت،مظفرآباد کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور اپراڈہ،طارق آباد،چہلہ بانڈی،بیلہ نور شاہ میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا،وزیراعظم آزادکشمیر نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور حفاظی اقدامات اور دیگر امور سے متعلق دریافت کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن آپ کی حفاظت کے لیے ہے ،شہریوں نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں آزادکشمیر کی عوام تنہانہیں بلکہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہری اپنے اردگرد مستحق افراد کی مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگوں نے شعور اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے،آزادکشمیرحکومت کے بروقت فیصلوں پر عوام نے عملدرآمد کیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے،اللہ رب العزت ہمارے شہروں کی رونقیں دوبارہ واپس لوٹائیگا ۔
اے پی پی/cdrحامد بلال











