پشاور،13اپریل(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 میں آپریشنل گاڑیوں کو جراثیم سے پاک کرنے کےلئے واک تھرو گیٹ نصب کرلیے ہیں، چونکہ ریسکیو صوبے بھر میں کورونا وائرس کے خلاف صف اول پر کام کررہا ہے اسلئے ریسکیو دفاتر میں پیدل چلنے والوں اور آپریشنل گاڑیوں کے لیے دو مختلف واک تھرو گیٹس تیار کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ واک تھرو میں پانی، کلورین اور دیگر جراثیم کش ادویات استعمال کی جا رہی ہیں۔ کورونا وائرس کے لیے ریسکیو1122 انتظامیہ کی جانب سے ایمبولینسز اور اہلکار مختص کیے گئے ہیں جو کسی بھی مشتبہ مریضوں کو محفوظ ترین طریقے سے ہسپتال یا قرنطینہ سینٹرز منتقل کرتے ہیں۔
لہذا ریسکیو1122 کے اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیفٹی کٹس اور جراثیم کش سپرے کی جاتی ہیں۔ ابتدائی طور پر واک تھرو گیٹ پشاور میں نصیب کیا گیا ہے جبکہ اس کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلایا جارہاہے۔
اے پی پی /صاءمہ / ریحانہ











