کوئٹہ،14اپریل(اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی کے حوالے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے تمام محکموں کو پی ایس ڈی پی سے متعلق امور اور اس ضمن میں دی گئی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کے جائزہ کے لئے اجلاس طلب کرکے ضلع کی سطح پر منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت پی ایس ڈی پی میں شامل نئے اور جاری منصوبوں سے متعلق مالی ودیگر امور کے جائزہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ جن منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور وہ رواں مالی سال کے دوران مکمل ہوسکتے ہیں ان کی تکمیل کے لئے مطلوبہ فنڈز کا اجراء کیا جائے گا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات کی جانب سے اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی، میر عارف جان محمد حسنی، چیف سیکریٹری فضیل اصغر اور سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل نے شرکت کی۔
اے پی پی /محمد بلال/حامد











