وزیراعلی محمود خان کرونا وائرس سے متعلق تمام تر امور کی نگرانی ہمہ وقت کررہے ہیں: اجمل وزیر

100

پشاور، 14اپریل(اے پی پی): صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعلی محمود خان کرونا وائرس سے متعلق  تمام تر امور کی نگرانی ہمہ وقت کررہے ہیں، وفاق کی سطح پر نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرونا وائرس کے سدباب کے لیے اہم فیصلے کئے ہیں جن پر خیبر پختونخواہ حکومت نے  عمل درآمد سے متعلق کل دو اہم اجلاس طلب کر لیے ہیں۔

مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل وزیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ کل پہلے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس اور پھر اسکے بعد کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا جن میں نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں کو عملہ جامہ پہنانے کے لیے طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

اجمل وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت بیک وقت دو محاذ پر لڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو مزدور اور کاروباری طبقے کی مشکلات کا احساس یے یقیناَ یہ ایک مشکل صورت حال ہے لیکن وزیراعظم اور وزیراعلی کی قیادت میں کرونا وائرس کو شکست دینگے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/حامد