ڈپٹی کمشنر کوہلو کا لاک ڈاؤن متاثرین تک راشن پہنچانے والوں سے راشن بطور امانت پہنچانے کا حلف

116

کوہلو، 14 اپریل (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کا لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق افراد تک راشن پہنچانے کیلئے منفرد انداز،ڈپٹی کمشنر نے مستحق افراد تک راشن بطور امانت پہنچانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلداروں، لیویز کے عہدیداروں، آفیسران اور رضا کاروں سے حلف لے لیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو نے کہا کہ آفیسران و اہلکار اور رضاکار فورس مستحق افراد تک راشن بطور امانت پہنچائیں، راشن کی تقسیم کے دوران مکمل طور پر غیر جانبدار رہیں اور  کوشش کریں کہ مستحق افراد تک حکومتی اعلانات کے ثمرات پہنچ سکیں۔ ا نہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم اور لسٹوں کی ترتیب کے حوالے سے ذاتی طور پر جائزہ لوں گا، جانبدار اور مستحق و متاثرہ خاندانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اور مستحق افراد کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

 اے پی پی / محمد بلال/حامد