وزیرِ اعظم عمران خان کی صوبائی وزیرِ صنعت پنجاب میاں اسلم سے ملاقات

124

اسلام آباد ، 16اپریل (اے پی پی): وزیرِ اعظم عمران خان نے صوبائی وزیرِ صنعت کو ہدایت کی کہ وہ کاروباری برادری اور چیمبرز سے مکمل رابطے میں رہیں تاکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنایا جا سکے۔یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کوصوبائی وزیرِ صنعت پنجاب میاں اسلم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں کورونا وائرس کی صورتحال کے صنعتی عمل پر اثرات اور حکومت کی جانب سے مختلف صنعتیں کھولے جانے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔صوبائی وزیرِ صنعت میاں اسلم نے تعمیرات اورکم رسک والی صنعتیں کھولنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا اور کاروباری برادری کی جانب سے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ملک میں غربت اور کاروباری سرگرمیاں بند ہونے سے ملکی معیشت خصوصاً کم آمدنی والے افراد، محنت مزدوری کرنے والے طبقے اور سفید پوش افراد پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی مکمل ادراک ہے ۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت نے جن صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے ان کے لئے جامع ایس او پیز بھی صوبوں کے ساتھ شئیر کیے ہیں تاکہ کارخانوں میں کام کرنے والے محنت کشوں اور ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے صوبائی وزیرِ صنعت کو ہدایت کی کہ وہ کاروباری برادری اور چیمبرز سے مکمل رابطے میں رہیں تاکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنایا جا سکے۔

وی این ایس اسلام آباد

download video