ملتان،16 اپریل(اے پی پی ):پارلیمانی سیکرٹری ا طلاعات ندیم قریشی نے کہا ہےکہ حکومت صحافیوں اور اخبار فروش برادی کی حفاظت کو اولین ذمہ داری سمجھتی ہےاور صحافی اور اخبار فروش موجودہ صورتحال میں فرنٹ لائن پر جنگ لڑرہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر اخبار فروش برادری کو حفاظتی کٹس کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کرونا صورتحال کی براہ راست مانیٹرنگ کررہے ہیں جبکہ ہر طبقے کو قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کرونا کیخلاف حکومتی اقدامات کا ساتھ دینا ہوگا ،حکومت مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے جامع پالیسی کے تحت اقدامات کررہی ہے ۔
تقریب میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ ،معاون خصوصی اخبار فروش فیڈریشن شیخ صلاح الدین،عرفان اتیرا اور نواز اتیرا،احمد مختیار بھی تقریب میں شریک کی۔ اخبار فروش برادری کا حفاظتی کٹس کی فراہمی پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔
وی این ایس،ملتان











