خانپورڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی

147

 

ہری پور,17 اپریل (اے پی پی ):خانپورڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی،ڈیم میں پانی کی سطح 1981.65فٹ ہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1982فٹ ہے،اضافی پانی کے اخراج کے لیے سپل ویز کھول دئیے گئے ہیں سپل ویز سے 6600کیوسک اضافی پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے اس  وقت خانپورڈیم میں پانی کی آمد992.06اور اخراج 155.18کیوسک ہے۔

 اے پی پی /وقا ص احمد/ریحانہ