احساس کیش ایمرجنسی پروگرام جاری ،پچھلے 9دنوں میں 49 ارب 68 کروڑ سے زیادہ رقم تقسیم

133

کراچی، 18 اپریل (اے پی پی ): پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر  اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ  نے کہا ہے کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت پچھلے 9دنوں میں 49 ارب 68 کروڑ سے زیادہ رقم تقسیم کی جا  چکی ہے ، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام تاریخ  کا  پہلا بڑا رلیف پروگرام ہے۔

ہفتہ  کو جاری  اپنے ویڈیو پیغام میں حلیم  عادل شیخ  کا کہنا تھا کہ   پچھلے نو دنوں میں 42لاکھ افراد کو تقریباً 50 ارب تقسیم کیے جاچکے ہیں، وزیراعظم نے جو عورتیں بینظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ تھیں ان کو سب سے پہلے  مالی امداد 12 ہزار کے حساب سے دی ہے۔احساس  ایمرجنسی کیش  پروگرام  کے تحت بغیر کسی سیاست کے رقم تقسیم کئی گئی ہے ۔

حلیم عادل شیخ   نے کہا کہ سندھ میں 14 لاکھ لوگوں کو 17 ارب سے زیادہ 12 ہزار کے حساب سے  رقم  دی جاچکی ہے  ہیں  جبکہ جو بھی امداد ملی ہے سب غریبوں کو ہی  ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے  سیاست سے بالاتر ہوکر غریبوں میں رقم تقسیم  کی ۔

اے پی پ /ڈیسک، hanif sabir /قرۃالعین