اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان سے بیسٹ وے سیمنٹ کے ڈائریکٹر فنانس عرفان اے شیخ نے منگل کو یہاں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں عرفان اے شیخ نے وزیراعظم عمران خان کو دو کروڑ 50 لاکھ روپے کا چیک وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لیے پیش کیا۔ اس رقم میں سے ایک کروڑ روپے بیسٹ وے فاونڈیشن کی جانب سے، ایک کروڑ یونائیٹڈ بنک جبکہ پچاس لاکھ عرفان شیخ نے اپنے اور اپنے خاندان کی جانب سے ریلیف فنڈ کے لیے عطیہ کیے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے مشکل حالات میں کمزور اور مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بیسٹ وے فاونڈیشن، یونائیٹڈ بنک اور عرفان شیخ کے جذبے کو سراہا۔
اے پی پی /عمار/حامد











