تھرپارکر؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ،زیادہ منافع لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ

142

تھرپارکر،23اپریل(اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  تھرپارکر مختیار علی ابڑو کی زیرصدارت تھرپارکر میں روزمرہ کی اشیا خوردنوش کو مناسب اور مقرر ریٹ پر فروخت کرنے پر کنٹرول کرنے کے لیے اہم اجلاس ہوا،جس دوران زیادہ منافع لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ  کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  تھرپارکر مختیار علی ابڑو نے کہا  کہ لاک ڈاؤن  کے دوران رضان المبارک کے بابرکت مہینے میں استعمال ہونے والی روزمرہ کی اشیاء خورد نوش کو مناسب اور مقرر کردہ ریٹ پر ہی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک بابرکت اور رحمتوں کا مہینہ ہے اور اس کا احترام ہم سب پر لازم ہے اس لئے تاجر برادری بھی  رمضان المبار ک کے مہینے میں اشیاء خوردنوش کو مقرر اور مناسب ریٹ پر فروخت کو یقینی بنائیں اور انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کریں۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار کو ہدایت کی کہ وہ احترام رمضان آرڈینیس پر عملدر در آمد کو یقینی بناتے ہوئے پرائز ایکٹ کے تحت مارکیٹوں کادورہ کرکے مقررہ ریٹ پر عملدرآمد کرائیں  اور منافعہ خورو اور ذخیرہ اندوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کیا جائے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردنوش کے ریٹ کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائی جائے۔

 اجلاس میں تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو سپلائرز، راجیش کمار، چیف میونسپل آفیسر مٹھی محمد ملوک خاصخیلی، صدر تاجر اتحاد مٹھی محمد اسلم قائم خانی، ڈی ایس پی عبدالرشید  اور یگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر تاجر برادری نے رمضان المبارک کے ماہ میں اشیاء خوردنوش مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرنے کا بھی یقین دلایا۔

سورس: وی  این ایس، تھرپارکر