سکھر: مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

163

سکھر،01مئی(اے پی پی ): ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں کیساتھ اظہار یکجہتی اور شگاگو کے مزدوروں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف مزدور(محنت کش) تنظیموں کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا۔

اس سلسلے میں پا کستان ورکرزفیڈریشن کے زیر اہتمام آل پاکستان ورکرفیڈریشن میں شامل مزدوریونینز ،آل پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین، ضلع کونسل ایمپلائز یونین سکھر،آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل لیبریونین سمیت مختلف یونین کے محنت کشوں اور رہنماوں نے شر کت کی۔

اے پی پی /اطہراللہ/قرۃالعین