اسلام آباد، 04 مئی (اے پی پی):عرفان محسود نے اٹلی کے سیلویو سبا (ورلڈ ٹاپ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر) کا موسٹ جمپینگ جیکس
80 پاونڈ وزن کے ساتھ کا ریکارڈ توڑ دیا،اس سے پہلے یہ ریکارڈ 57 جمپنگ جیکس کا تھا۔
عرفان محسود نے 70 جمپنگ جیکس کئے,عرفان محسود کے ٹوٹل 30 گینینز ورلڈ ریکارڈز ہوگئے ہیں۔
ایک مہینے کے اندر عرفان محسود کا یہ پہنچواں ورلڈ ریکارڈ ہے، جس میں پاکستان، انڈیا،لبنان، امریکہ اور اٹلی کے ورلڈ ریکارڈ شامل ہے جو عرفان محسود نے توڑے۔
اے پی پی /احسن/حامد