وفاقی وزیر فخر امام کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس بلانے سے متعلق اجلاس

151

اسلام آباد، ۵ مئی ( اےپی پی): وفاقی وزیر فخر امام کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس بلانے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر فیصلہ ہوگا۔ تجاویز پیش کی جارہی ہیں  کہ قومی اسمبلی اجلاس شیڈول کے مطابق ہو، اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صحت یابی کے دعا بھی کی گئی۔

 اس موقع پر  وزیر خارجہ شاہ    محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں کرونا وائرس کی صورتحال اور قومی ایکشن پلان پر توجہ دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان کو قومی اتفاق رائے کے لئے استعمال کیا جانا چایئے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، بابر اعوان،علی محمد خان، طارق بشیر چیمہ، امین الحق ،مولانا عبدالکبر چترالی، شاہ زین بگٹی سمیت دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔

اے پی پی،صائمہ،فاروق