اسلام آباد ، 11 مئی (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والے کوویڈ-19 کے اجلاس کی تیاریاں مکمل ہیں۔اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں تمام اراکین کے کورونا ٹسٹ کیےجارہے ہیں۔
پارلیمنٹ میں کوویڈ-19 کے اجلاس کی تیاریوں کے بارے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے داخلی راستوں پر ڈیجیٹل مشین لگائی گئی ہے جو سب کا ٹمپریچر لیتی ہے اگر کوئی رکن بغیر ماسک کے داخل ہوگا تو مشین اس کی شناخت کرے گی۔اس کے علاوہ تمام اراکین کو قومی اسمبلی ہال میں داخلے کے وقت ماسک، گلووز اور سینیٹائزر فراہم کئے جائیں گے۔ اسکے علاوہ ایوان میں اراکین فاصلے پر بیٹھیں گے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس میں صرف کورونا کے حوالے سے گفتگو ہوگی،تمام سیاسی جماعتیں جن کا نام دیں گی صرف ان اراکین نے بولنا ہوگا۔











