پاکپتن ،11مئی (اے پی پی ): پاکپتن محکمہ فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اداروں کی نشاندہی پر مشترکہ آپریشن کیا اور مضر صحت مشروبات برآمد کر لیں۔
اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت مشروبات کی 1600 سے زائد بوتلیں برآمد کرلیں ،مضر صحت مشروبات کو قبضہ میں لے کر ضائع کر دیا ،محکمہ فوڈ اتھارٹی نے گودام کو سیل کر دیا ۔
اے پی پی/ پاکپتن/ریحانہ











