سا حتی مقام نتھیاگلی مںس فری ہلتھ آوٹ ریچ کمپل کاانعقاد، ہزاروں مریض مستفد ہوئے

159

 

ایبٹ آباد، 12 مئی(اے پی پی): ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور موجودہ صورتحال کے باعث عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد کی جانب سے عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولت کی فراہمی کیلئے سیاحتی مقام نتھیاگلی میں ہیلتھ آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جہاں میڈیکل سپیشلسٹ، ماہر امراض زچہ و بچہ اور چائلڈ سپیشلسٹ کے علاوہ ماہر امراض جلد نے ملحقہ علاقوں سے آنے والے درجنوں مریضوں کا معائنہ کیا۔

میڈیکل کیمپ میں مریضوں کوالٹرا ساؤنڈ، ای سی جی اور دیگر لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ نےمیڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں ڈیوٹی پر معمور ڈاکٹروں اور دیگر طبی سٹاف کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ معمولی بیماریوں کے ساتھ مریض ہسپتالوں کا رخ نہ کریں بلکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے شروع کئے جانے والے کیمپس ہر تحصیل کی سطح پر دیگر علاقوں بالخصوص ان علاقوں میں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودگی پائی گئی ہے،وہاں لگائے جائیں گے۔

 ای ڈی او ہیلتھ  ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ نے کہا کہ کیمپ سے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں مریضوں نے استفادہ حاصل کیا،انہوں نے کہا کہ  ایسے میڈیکل کیمپس ایبٹ آباد کے دیگر علاقوں  حویلیاں، بوئی، شروان، لورہ اور بکوٹ میں بھی لگائے جائیں گے ،تاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم کیا جاسکے۔

ہیلتھ آوٹ ریچ کیمپ سے مستفید مقامی مریضوں نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اقدام کو سراہا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ  انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کا کہنا تھا کہ لوگ سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں  تاکہ  عوام کو ان کے گھروں میں ہی علاج کی سہولت ممکن بنائی جاسکے۔