تفتان:پاک ایران سرحد پر مزید دو تجارتی راہداریاں کھول گئیں

138

 

چاغی،13مئی(اے پی پی):تفتان میں پاک ایران سرحد پر مزید دو تجارتی راہداریاں کھول دی گئیں، جس کے بعد ایران سے پاکستان گیٹ اور زیروپوائنٹ کے راستے تجارتی اشیاء کی درآمد شروع ہوگئی ہے۔

تفتان کے تحصیلدار ظہور بلوچ نے “اے پی پی” کو بتایا کہ دونوں سرحدی راہداریاں پاک ایران حکام کے مابین مشاورت کے بعد کھولی گئی ہیں جبکہ تفتان میں قائم  مشترکہ بازار پہلے ہی سے کھول دیا گیا تھا جہاں سے ہفتے میں تین روز تجارتی اشیاء کی درآمد کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو باقاعدہ مروجہ طریقہ کار کے تحت پاکستان گیٹ سے ایرانی ٹرالرز اور ایل پی جی گیس ٹینکرز کی آمد اور زیروپوائنٹ سے اشیاء خوردونوش کی درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 ان کے مطابق زیروپوائنٹ اور پاکستان گیٹ پر تجارتی سرگرمیاں ڈھائی ماہ سے معطل تھیں جن کے کھلنے سے مقامی تاجروں اور مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے