ملتان، 13مئی ( اے پی پی): فروٹ و سبزی منڈی ملتان کے 575 پھڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے اورسبزی و فروٹ منڈی کے ان پھڑیوں کا من مانی قیمت وصول کرنے کا دور اب ختم ہونے جا رہا ہے۔پھل اور سبزیاں فروخت کرنیوالے پھڑیے اب ریٹ لسٹ لگانے کے پابند ہو نگے،ریٹ لسٹ نہ لگانے والے پھڑیوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
یہ حکم ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سبزی و فروٹ منڈی کے دورے کے موقع پرجاری کیا۔ دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان ،ای اے ڈی اے خالدمحمود بھٹی اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سلیم اعجاز بھی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ پھڑیے مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ تھوک ریٹ پر دکانداروں کو سبزی اور پھل فروخت کرنے کے پابند ہونگے،پھڑیے کا منافع 2 سے3 فیصد سے زیادہ نہیں ہو گا،عامر خٹک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اراکین پھڑیوں کو سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کے مہنگے ہونے کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں،انہوں نے ہدایت کہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران سبزی اور پھلوں کی حقیقی بولی کو یقینی بنائیں۔
کاشف،فاروق











