جیکب آباد، 14مئی(اے پی پی) :جیکب آباد کے دو نواحی گاؤں میں آگ لگنے سے 8گھر اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
تحصیل ٹھل کے قریب مبارکپور کے گاؤں میر محمد مستوئی میں چولہے سے چنگاری اٹھنے کے باعث آگ لگ گئی جس میں چار گھر جل گئے، کچے مکان ہونے کے باعث گھر میں پڑا سامان اناج سمیت جل کر خاک ہو گیا۔
آگ بجھانے کے دوران ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا، جبکہ دوسری جانب ٹھل کے گاؤں اشفاق کھوسو میں بھی چولہے سے چنگاری اٹھنے سے آگ لگ گئی جہاں چار گھر جل گئے جبکہ آگ لگنے کی وجہ سے گھروں میں پڑا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔











