بورے والا، ۱۴ مئی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے بارے میں آگاہی کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عوام میں حکومتی ایس او پیزاختیار کرانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر ) وقاص رشید نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس موثر انداز میں خدمات پیش کریں۔ ہمیں ایک قوم بن کر کورونا وائرس پر قابو پانا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس ٹائیگر فورس کے ساتھ مل کر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائی رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس جتنا زیادہ کام کرے گی کمیونٹی کے اندر اتنی ہی آپ کیلئے ایکسپٹنس پیدا ہوگی۔ رضاکا ر فیلڈ میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے جو بھی دیکھیں اسے شیئر کریں آپ کی فیڈ بیک یا ا ن پٹ سے بہتر انداز میں کام کیا جا سکتا ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس مساجد میں سماجی فاصلہ کو یقینی بنائیں لوگوں میں آگاہی دی جائے تاکہ کورونا وائرس پر قابو پانے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے ان کی پروفیشن اور مہارت کے مطابق ان سے کام لیا جائے گا تاکہ اس طریقے سے وہ زیادہ بہتر انداز میں لوگوں کی خدمت کر سکیںحکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے مقرر کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا انتہائی ضروری ہے جس کیلئے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ٹائیگر فورس کے رضاکار اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
اصغر،فاروق











