بورے والا، ۱۴ مئی(اے پی پی): کورونا وائرس سے بچاو کے لئے آگاہی اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کے حوالہ سے پولیس اور پاک فوج نے شہر میں فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ شہر کے مختلف بازاروں اور شاہراہوں سے ہوکر اے ایس پی آفس آکر اختتام پذیر ہوگیا۔اے ایس پی بورے والا ڈاکٹر عزیر احمد کی قیادت میں پولیس اور پاک فوج کا شہر میں مشترکہ فلیگ مارچ ہوا فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو کورونا سے بچاو کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے آگاہی دینا تھا۔
اے ایس پی ڈاکٹر عزیر احمد کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں عوام کو سیکورٹی اداروں اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا یہ ہرگز مقصد نہیں کہ بازاروں میں غیر معمولی رش اور سماجی فاصلوں کا خیال نہ رکھا جائے بلکہ کاروباری حضرات اور عوام کو چاہیئے کہ کورونا سے بچاو کے لئے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر عمل کرتے ہوئے خود کو اور دوسروں کو بھی اس وائرس سے محفوظ رکھیں عوام گیر ضروری طور پر بازاروں کا رخ نہ کریں اور انتہائی ضرورت کی صورت میں سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے خریداری کریں
اصغر علی جاوید ،فاروق











