پاکپتن: 6 خطرناک ڈکیت گینگز کے 20 ارکان گرفتار ، 61 لاکھ سے زائد  مالیت کا مال مسروقہ برآمد

176

پاکپتن،15 مئی (اے پی پی ):  پنجاب کے متعدد اضلاع میں وارداتیں کرنیوالے 6 خطرناک ڈکیت گینگز کے  20 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ڈی ایس پی صدر سرکل اکرام خان بلوچ نے بتایا کہ پولیس نے ڈکیت گینگ کے قبضہ سے 61 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا  ہےجس میں 3 عدد ٹریکٹرز ، 2 عدد گاڑیاں ،9 عدد موٹر سائیکل ، مویشی ،نقدی اور بڑی تعداد میں جدید اسلحہ شامل ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ گینگ کے ارکان ،پنجاب میں متعدد اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے،ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

اے پی پی / سعید نوئی/نورین